لوگ کیا کہیں گے اور لوگ کیا سوچیں گے
ہم ایسےمعاشرےا اپنی زندگی گزر رہے ہیں جسکا آدھے سے زیادہ طبقہ یہ سوچنے اور کہنے مے گزار دیتا ہے کے "لوگ کیا کہیں گے اور لوگ کیا سوچیں گے ۔۔۔۔۔۔۔
جب تک ہم اپنی یہ سوچ نہیں بدل سکتے ٹیب تک ہم اپنی زندگی مے کوئی ایک مقام حاصل نہیں کر سکتے ۔۔۔۔۔۔
آج کل کے بڑے بڑے مسائل میں سب سے بڑا مسلہ یہی ہے لوگ کیا سوچیں گے اور لوگ کیا کہیں گے ۔۔۔ ارے میں کہتی ہوں چھوڈیۓ لوگوں کو انکا کام ہی ہیں کہنا ۔۔۔ اگر اپ اس تارہا سے سوچتے رہے تو اپ زندگی میں کبھی آگے نہی بڑھ پاینگے لوگ تو ہر کسی کو کچھ نہ کچھ کہتے ہیں اسکا یہ مطلب تو نہیں کے آپ آپکی زندگی جینا چھوڈ دینگے
ہمارے معاشرے کے اکثر لوگ صرف اسی وجہہ سے اپنے خواب پورے نہیں کر پاتے ۔۔۔ میں کہتی ہوں لوگوں کو خوش کرنے کے چکّر میں آپ اپنے آپ کو ہی نا کھو دے آپ جو مرضی کر لیں لوگوں کو خوش کرنے کے لئے اپنی گردن بھی کٹا دیں تب بھی بعض لوگ یہی کہیں گے "صفائی سے نہیں کٹی ' یا یہ کہیں گے اسنے اپنی گردن کیوں کٹ والی کیا بات ہے ۔۔۔ دس لوگ دس باتیں کرینگے کب تک آپ لوگوں کا سوچ کر اپنی زندگی ادھوری رکھیں -------- چار دن کی زندگی ہے اس میں بھی سب کو خوش کرنے میں اپنا آپ ہلکان کر ڈالیں اور نتیجہ صفر کا صفر تو کیا ضرور ت پڑہی ہے لوگ صرف باتیں بنانا جانتے ہے ۔۔۔۔۔ آپ اپنے آپکو خوش رکھے خود پر توجہ دیں ۔۔۔، اپنا خیال خود رکھنا سیکھے ۔۔۔ ہماری ذات بہت سے معاملات میں ہماری توجہ چاہتی ہیں اور ہم اپنی توجہ یونہی ایرے غیرے نتھو خیرے پر مرکوز کرکے اپنی ذات کو مسائل کے ملبے تلے دبا کر اس سے آنکھیں چرائے دوسروں کی ذات میں خوشیاں بکھیرنے کی لاحاصل کوششوں میں مصروف رہتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہماری اپنی شخصیت دب کر رہ جاتی ہے ۔۔۔۔لوگوں کو ان کے کہنے اور سوچنے کو ہرگز خود پر سوار مت کریں ۔۔۔۔۔ ایسے لوگوں پرقطعا دھیان مت دیں ۔۔۔۔۔
آج کل کا سب سے بڑا روگ لوگ کیا کہیں گے اور لوگ کیا سوچیں گے ہیں لوگوں کا کام ہی کہنا اور سوچنا ہیں ہم کہتے ہیں لوگ کیا کہیں گے اور کیا سوچیں گے لوگ کہہ کر بھی سوچتے نہیں ہیں انہیں احساس تک نہیں ہوتا کہ انہوں نے کیا کہا ہے ۔۔۔ تم فکر کرنا چھوڑ دو لوگ کہنا چھوڑ دیں گے اپنی ذات میں خوش رہو ۔۔۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں