زندگی

زندگی کیا ہے ؟ زندگی اللّه تعالیٰ کا دلفریب تحفہ ہے کائنات کا مرہون منت ہے آدم سے لے کر آج تک کوئی بھی زی روح زندگی کے بارے میں قطعی اور حمتی فیصلہ نہیں کر سکی ۔ كسی نے زندگی کو عیش و نشاط سمجھا تو کوئی زندگی کو حسین خواب خیال کرتا ہے در حقیقت زندگی کو جینے کا ہر کسی کا الگ الگ طریقہ اور مقصد ہے مگر کیا ہم صحیح مقصد کو بھول بیٹھے ہیں ۔۔۔۔۔ کیا ہم نہیںجانتے اللّه نے ہمیں زندگی کیوں دی ہیں یہ زندگی فانی ہے ۔۔۔۔ ہم نے زندگی کو سیر وہ تفریح کا سامان سمجھ لیا ہے ہمیں زندگی صرف موج لگ رہی ہیں ۔۔۔ ہم کیوں بھول بیٹھے ہیں زندگی اس رب کی عبادت کے لئے ملی ہے۔۔۔۔۔ زندگی کو لے کر ہر کوئی الگ نظریہ رکھ رہا ہیں کسی کے نزدیک زندگی بے معنی کھیل ہے ۔ تو کسی کے نزدیک زندگی غموں کا دریا ہے ۔۔۔ زندگی ایک طوفان ہے جس میں دکھوں کی دھوپ آتی اور جاتی رہتی ہے ۔کبھی خوشیوں کے ساۓطویل ہوتے ہیں اور مکمل سکون ہوجاتا ہے ۔۔۔ زندگی ایک ایگزامینیشن ہال ہے یہاں ہر کوئی امتحان کےلئے آیا ہے اکثر مسلمان دنیا کی محبّت میں اندھے ہو چکے ہیں لوگ دنیا کی آسائشوں کے بدلے قبر اور جہن...